ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پنک بائیک دینے کا اعلان

 پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پنک بائیک دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی خواتین کی سہولت کیلئے پنک بائیک دینے کا اعلان کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ خواتین کو مفت پنک اسکوٹرز دینے جارہا ہے،اس سلسلے میں جن کے پاس 2ویلرز لائسنس ہوگا ان کو پنک اسکوٹرز ملیں گے، اوپن بیلٹنگ کے ذریعے اسکوٹرز دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹوڈنٹس، کاروبار اور نوکری پیشہ خواتین کو اسکوٹرز ملیں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ خواتین کو بائیک چلانا بھی سکھائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ خواتین کو خودمختار بنانے کی بات کرتی ہے۔ کوشش ہے کہ اگلے ماہ سے پنک ٹیکسی بھی شروع کریں۔ حکومت کا پورا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے۔ کراچی میں پانی کی طلب زیادہ ہے، پانی کی دستیابی بڑھانےکےمنصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے صوبائی کابینہ سے ڈبل ڈیکر بسوں کی منظوری لیے جانے کی خوش خبری دیتے ہوئے مزید بتایا کہ کے فور منصوبے پر بھی کام کو تیز کیا جائے گا۔ اسی طرح اے این ایف کو آٹو میٹڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈبل کیبن گاڑیوں کو بھی پرسنل گاڑی کے طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی خواتین کے لیے پنک بائیک متعارف کروا چکی ہیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب میں مریم نواز نے کہا تھا کہ والدین اپنی بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں ، بچیاں بائیک چلانے سے بااختیار ہوں گی اور اپنا کام خود کریں گی ۔