ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ولی عہد ابوظہبی کو صدراتی ایوارڈ ’ نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں : صدر آصف علی زرداری

ولی عہد ابوظہبی کو صدراتی ایوارڈ ’ نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ولی عہد ابوظہبی  شیخ  خالد بن محمد بن زاید النہیان   ایوان صدر  پہنچے جہاں  ان کو صدر مملکت   نے  نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا۔ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا گیا، ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان کو نشان پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے، خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹوزرداری بھی تقریب میں موجود تھے۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے۔

صدرآصف علی زرداری نے ولی عہد شیخ خالد بن محمد زاید النہیان کو نشان پاکستان دیا اور کہا کہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کے بہترین دوست ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور دیگر کاروباری معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گئے،

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ، دونوں ممالک کا کاروبار، انفراسٹرکچر ، ثقافت اور عوامی روابط  بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ،

صدر مملکت نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین نسلوں پر محیط دیرینہ عوامی اور ثقافتی تعلقات ہیں،  صدر مملکت کا دوطرفہ تعلقات کی میراث کو آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی ضرورت پر زور

صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات کی قابل ذکر ترقی کو سراہا،صدر مملکت نے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا،صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین قریب تر  اقتصادی اور تجارتی تعلقات فروغ دینے پر زور دیا 

شیخ خالد بن محمد بن زاید  نے  یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ، 

ولی عہد ابو ظہبی کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشتیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور پائیدار تعلقات کی عکاس ہیں، صدر آصف علی زرداری نے شیخ خالد بن محمد بن زاید کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا،

بعد ازاں ، صدر مملکت نے خصوصی تقریب کے دوران شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو پاکستان کے لیے خدمات اور غیر متزلزل حمایت کے اعتراف میں نشانِ پاکستان کا ایوارڈ عطا کیا

شیخ خالد بن محمد بن زاید نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعاون میں اہم کردار ادا  کیا،انہوں نے پاکستانی معیشت میں اہم سرمایہ کاری کے اقدامات کے اعلان میں سہولت فراہم کی