ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش، چند منٹ میں چارج ہونیوالی اے آرٹی جلد لاہور میں چلے گی

300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش، چند منٹ میں چارج ہونیوالی اے آرٹی جلد لاہور میں چلے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نوازنے 5سالہ ٹرانسپورٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت ٹرانسپورٹ سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اے آر ٹی کے فوری ٹرائل رن کا حکم بھی دے دیا۔ 

اجلاس میں جدیدترین ٹرانسپورٹ سسٹم کے متعلق بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ دنیا بھر میں ماس ٹرانزٹ کا کامیاب سسٹم ہے، عام بس کی نسبت اے آر ٹی کے لئے روڈ پر کم جگہ درکارہوگی، اے آرٹی تین کوچز پر مشتمل بس میں 300 سے زائد مسافر وں کی گنجائش ہوگی، اے آر ٹی سمارٹ اسٹیشن پر بس کھڑے کھڑے چند منٹ میں چارج ہوجائے گی، اس کےعلاوہ مسافروں کیلئے فارسٹ چارجنگ، مانیٹرنگ کیمرہ اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی، اے آر ٹی روایتی فیول کی بجائے مکمل سولرائزڈ سسٹم ہوگا ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں سسٹم متعارف کرایا جائے گا، تین مراحل میں دس دس شہروں میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،  آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ساتھ ہر شہر میں فیڈر بسیں بھی چلائی جائیں گی ۔ 

مریم نواز نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ پنجاب بھر میں چار سال میں مکمل کرنا چاہتے ہیں، جدت کا ٹیچ دینے کیلئے ہر شہر میں نیا ٹرانسپورٹ سسٹم ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سے لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی ۔