ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر

سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کے لیے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست پشاور کے رہائشی انجینیئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کی جانب سے دو روزہ قومی کانفرنس بھی منعقد کی گئی جس میں شاہد خاقان عباسی، محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا

 
 

Ansa Awais

Content Writer