ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے، احسن اقبال

اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستان کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہے، حالات اب یہ ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کر رہی ہے ۔ 

احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت سامنے لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لندن سے ملنے والا چوری کا پیسہ اسی چور کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ساری پی ٹی آئی کی ایک ہی اُمید ہے کہ شاید امریکا مائی باپ بن کر نجات دلائے، یہ تو لطیفہ ہے کہ امریکا بانی پی ٹی آئی کو رہائی دلائے گا، پھر بانی پی ٹی آئی رہا ہو کر پاکستان کو امریکا کی غلامی سے رہائی دلائیں گے؟۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے لطیفے میرا خیال ہے لوگ اب سمجھ چکے ہیں، امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا، پاکستان کا آئین اور قانون کا نظام ہے، پاکستان کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی لانگ مارچ کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاسی قیدی نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی کو عدالت نے سزا دی ہے، ان کے چھوٹنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ ان کے مقدمے عدالت کے ذریعے ختم ہوں، جس چوری میں وہ پکڑے گئے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت چوری کو سفید نہیں کر سکتی۔