شہزاد خان :پرائس کنٹرول اتھارٹی شہریوں کوسستی معیاری وریٹ لسٹ کیمطابق برائلر مرغی فراہم کروانےمیں ناکام ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق منڈی میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے مقرر ہے جبکہ مرغی کا گوشت مارکیٹ میں اس وقت 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہےزندہ برائلرکی سرکاری قیمت397اورفروخت450روپےتک جاری ہے،زندہ برائلرمہنگاملنےسےدکانداروں کیلئےگوشت سرکاری قیمت595روپےکلودینامشکل ہوگیا۔
جس کی وجہ سے سستا پروٹین بھی غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو گیا چکن مافیا آئے روز مرغی کے گوشت کے من مانے ریٹ بڑھا کر غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ انتظامیہ اور سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چکن مافیا کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمتیں اعتدال پر لا کر مہنگائی اور غربت سے ستائی غریب عوام کو ماہ رمضان میں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔