ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 8: ملتان کراچی سے کیوں ہارا، بڑی وجہ سامنے آگئی

پی ایس ایل 8: ملتان کراچی سے کیوں ہارا، بڑی وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کراچی کنگز سے 66 رنز کی ہار کی وجوہات بتا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سلطانزکے کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اچھی ٹیم اور اچھے پلیٸر مختلف کنڈیشنز میں اچھا کھیلتے ہیں، ہم نے پچ کو اچھے سے نہیں دیکھا، ہم نے دفاعی بیٹنگ کی جس کی وجہ سے کراچی نے فاٸدہ اٹھایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں جب آپ اتنا کھیل کر آتے ہیں تو آپ کو پی ایس ایل میں فاٸدہ ملتا ہے۔ ہمارے پاس تین چار اچھے اسپنرز پاکستان کیلئے موجود ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوٸی۔ اگر آپ ٹی 20 کرکٹ میں اسپنرز کو موقع دیں گے تو وہ آپ کو میچ سے باہر کردیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ کیرون پولارڈ فیملی کی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کو چھوڑ کرگئے ہیں اوروہ اگلے میچ میں ٹیم کو دوبارہ جوائین کریں گے۔

 احسان اللہ کے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ احسان اچھے ردھم میں ہے اور تیز گیند بازی کررہے ہیں۔

 خیال رہے کہ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بنائے تھے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Bilal Arshad

Content Writer