ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں سمگلنگ کی سب سے بڑی کوشش ناکام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : شہر میں سمگلنگ کی سب سے بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا. 
کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نے ٹائر سکریپ کی کنسائمنٹ کلیئرنس کی آڑ میں الیکٹرونک و کپڑے کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ کروڑوں کی سمگل شدہ اشیاء کےکنٹینرز عرب امارات سے کراچی لائے گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں ٹائر سکریپ کے طورپر7 کنٹینرز کی کنسائمنٹ کلیئرنس کی کوشش کی گئی۔ کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ زہرہ حیدرنے کنٹینرز کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران کنٹینرز سےقیمتی موبائل ، لیپ ٹاپ ،آرٹیفیشل جیولری برآمد ہوئی۔ کنٹینرز میں خفیہ طریقے سے غیر ملکی لگژری گاڑیوں کے ٹائرز کی سمگلنگ کی کوشش کی گئی۔ساتھ ہی کنٹینرز میں سگریٹس اور فلٹر سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی کوشش کی گئی۔ 
چیئرمین ایف بی آر کی پالیسی کے مطابق ایف آئی آر درج کر کے کنٹینرز ضبط کر لئےگئے۔  کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ زہرہ حیدر نےسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔