60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل،حیران کن فیچرز کیساتھ نئے فون متعارف

60 سال بعد نوکیا کا لوگو تبدیل،حیران کن فیچرز کیساتھ نئے فون متعارف
کیپشن: Nokia C32
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نوکیا نے تین نئے سمارٹ فونز متعارف کروا دیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ 60 سال میں پہلی بار اپنے برانڈ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نوکیا فونز اور ٹیبلٹس بنانے والی فرم ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ تینوں نئے فونز کی بیٹری تین دن تک چلے گی۔نوکیا موبائل جی 22 کی سکرین، چارجنگ پورٹ اور بیٹری قابل مرمت ہے۔ موبائل کے مالکان کو نوکیا کی ریپئر فرم آئی فکس اٹ کے ساتھ پارٹنرشپ کے ذریعے مرمت کے لیے گائیڈز اور پرزوں تک رسائی ہوگی۔ موبائل 8 مارچ سے برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 150 پاؤنڈ سے شروع ہوگی۔

اس کے بعد نوکیا سی 32 اور نوکیا سی 22 متعارف کرائے جائیں گے۔ نوکیا سی 32 کی کی قیمت 130 پاونڈ ہے اور اس کا کیمرہ 50 میگا پکسل ہوگا۔نوکیا سی 22  کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ یہ  موبائل فون وٹر پروف ہے اور  اس کی قیمت 110 پاونڈ ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کے پروڈکٹ مارکیٹنگ کے سربراہ ایڈم فرگوسن کا کہنا ہے کہ لوگ معیاری ڈیوائسز کو اہمیت دیتے ہیں اور انہیں چاہیے کہ اسے خریدنے کے لیے قیمت پر سمجھوتہ نہ کریں۔نیا نوکیا جی 22 قابل مرمت  ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ہے تاکہ آپ اسے زیادہ دیر تک رکھ سکیں، اور نوکیا سی 32 پر جدید امیجنگ اور نوکیا سی 22 پر بہتر پائیداری کے ساتھ، ہم سی سیریز کو مزید مفید بنا رہے ہیں۔‘ نوکیا کی نئی ڈیوائسز کی رونمائی بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس  ٹریڈ شو سے قبل کی گئی ہے، جہاں متعدد سمارٹ فون برانڈز نئی اور موجودہ ڈیوائسز کی نمائش کر رہے ہیں۔

 https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-02-27/news-1677491650-5237.jpeg

دوسری طرف نوکیا نے تقریباً 60 سال میں پہلی بار اپنے برانڈ کی شناخت کو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ ایک نئے لوگو کے ساتھ اس نے یہ تبدیلی کی ہے۔ کیونکہ ٹیلی کام آلات بنانے والی کمپنی مزید تیز تر ترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ نیا لوگو پانچ مختلف شکلوں پر مشتمل ہے جو لفظ NOKIA تشکیل دیتا ہے۔ پرانے لوگو کے مشہور نیلے رنگ کو استعمال کے لحاظ سے رنگوں کی ایک حد کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر