چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیاں، تفصیلات سامنے آگئیں

 چیئرمین پی سی بی کی شاہ خرچیاں، تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، احسان مانی نے چھ ماہ میں 51 لاکھ 42 ہزار 886 روپے خرچ کیے۔
چیئرمین پی سی بی کا عہدہ اعزازی لیکن اخراجات بھاری، احسان مانی نے اوسط ایک ماہ میں 8 لاکھ 57 ہزار روپے خرچ کیے پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے رہائش کی مد میں 19 لاکھ 52 ہزار روپے ، ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد جبکہ غیرملکی دوروں پر 8 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی۔
احسان مانی کی اہلیہ کے غیرملکی دوروں پر1 لاکھ 39 ہزاراوراندرون ملک سفر پر 10 لاکھ 39 ہزارروپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ سیکورٹی گارڈ اور ملازمین کی مد میں 3 لاکھ24 ہزار روپے جبکہ بزنس انٹرٹینمنٹ کی مد میں 2 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
دستاویزات کے مطابق سابق چیئرمین نجم سیٹھی سے 72 لاکھ 74 ہزار 429 روپے کی واپسی کا کیس عدالت میں ہے اور رواں مالی سال میں گورننگ بورڈ کے اجلاس پر 20 لاکھ اور 14 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer