ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

11 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

11 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) پرانی انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سال سے اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزم کیخلاف تھانہ پرانی انارکلی میں گیارہ سال سے مقدمہ درج تھا۔
پرانی انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ سال سے مفرور شخص نوید ظفر کو گرفتار کر لیا۔ نوید ظفر تھانہ پرانی انارکلی کو گیارہ سال سے مطلوب تھا۔ تھانہ پرانی انارکلی نے اطلاع پاتے ہوئے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے اور ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی سہیل رضا کاظمی کاکہناتھاکہ سول لائن ڈویژن نے اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاون کیا ہوا ہے۔ ایس پی سول لائن دوست محمد کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔