سٹی42: وزیر اعظم عمران خان قوم سے خطاب میں بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔
وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ کل سے بنتی صورتحال پر قوم کو اعتماد لینا چاہتا ہوں،پلوامہ حملے پر پاکستان مکمل تعاون پر تیار ہے، دہشتگردی ہمارے مفاد میں نہیں ہے،ہمارا مقصد بھارت کو بتانا تھا ہمارے پاس صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو آج یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس پوری صلاحیت موجود ہے،دنیا میں جہاں بھی جنگیں ہوئیں ان کے خاتمےکا کسی نے نہیں سوچا۔
یاد رہے آج صبح پاکستان کی مایہ ناز ائیر فورس کے لڑاکا طیاروں نے ملکی حدود کی جانب آنے والے 2 طیاروں کو مار گرایا اور 2 پائلٹس کو گرفتار کر لیا۔