ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، کئی سوالات اٹھنے لگے

مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، کئی سوالات اٹھنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: مسلم لیگ ن کی مجلس عاملہ کا اجلاس، کئی سوالات اٹھنے لگے، تین صوبوں کے گورنراورسپیکر قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی شرکت نے نئی بحث شروع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گورنر پنجاب سمیت 3 صوبوں کے گورنرز، سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اور سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے شرکت کی۔ آئینی ماہرین کے مطابق گورنر اور سپیکر کا عہدہ غیر سیاسی ہوتا ہے۔

دوسری جانب ان کی سیاسی جماعت کے الیکشن میں شرکت نے نئی بحث کو جنم دیا کہ کیا گورنرز اورسپیکر بطور سیاسی رہنما اپنی سیاسی جماعت کے اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

مزید دیکھیں: