سٹی 42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کوآڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ پنجاب میں مہمان ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
ڈی جی پی آر میں وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے ایک دبنگ پریس کانفرنس کی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی دورہ کے موقع پر جو غنڈہ گردی ،بدمعاشی اور غلیظ گفتگو کےپی کے مہمانوں نے کی وہ افسوسناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا، سہیل آفریدی کی سکیورٹی کےلیے پنجاب پولیس نے اقدامات کئے۔ اگر کوئی "انقلاب" پیدل چل کر لبرٹی نہیں پہنچا تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ۔
عظمیٰ بخاری نے کے پی کے وزراکی جانب سے موٹر وے کے چکری انٹر چینج پر وفاقی وزیر داخلہ اور پنجاب کے وزرا کے متعلق کہے گئے نازیبا الفاظ پر افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے اپنی تربیت دکھائی جو انہیں ان کے لیڈر نے دی ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی کےساتھ لاہورآنے والے لوگوں نےجوگفتگوکی ان کیلئےمیرے پاس صرف مہذب لفظ "جنگلی" ہے۔ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ پنجاب میں مہمان ہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتے۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب حکومت کے 90سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ امن و امان ، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں پر مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔