ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کو تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :مخصوص نشستوں پر بحال ہونےوالے 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

مخصوص نشستوں پر بحال ہونےوالے 19 ارکان قومی اسمبلی کو ایک سال سے زائد کی تنخواہیں ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے جس کے لئےوزارت قانون نےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ کوگرین سگنل دے دیاہے۔
وزارت قانون کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ فیصلے کےبعد بحال ہونے والے ارکان کا پہلا نوٹیفکیشن ہی قابل اطلاق ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بحال ایم این ایز کو بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ورکنگ شروع کردی ہے۔
 انیس ایم این ایزکو گیارہ کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی متوقع ہے،ہر ایم این اے کو تقریباً ساٹھ  لاکھ روپے ملیں گے،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نےوزارت قانون اور الیکشن کمیشن سے باضابطہ رہنمائی مانگی تھی،الیکشن کمیشن نے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ پر چھوڑ دیا تھا۔

ذرائع قومی اسمبلی کےمطابق سپیکر قومی اسمبلی کی حتمی منظوری کے بعد ارکان کو جنوری میں ادائیگیاں متوقع ہیں، 19 ایم این ایزکوبقایا تنخواہوں کی مد میں 11 کروڑروپےسےزائد ادا ہوں گے،ہر ایم این اے کو تقریباً 60 لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں کے ارکان معطل کیے تھے،2 جولائی 2025 کو سپریم کورٹ نے تمام ارکان کو بحال کر دیا تھا،بحال ہونے والوں میں 16 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔