ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغانستان کسی کیلئے خطرہ نہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے: سراج الدین حقانی

افغانستان کسی کیلئے خطرہ نہیں، مسائل کا حل مذاکرات میں ہے: سراج الدین حقانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ افغانستان کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں اور موجودہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ کھلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل تصادم میں نہیں بلکہ مذاکرات میں ہے۔

کابل پولیس اکیڈمی کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین حقانی نے کہا کہ افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر قائم ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

افغان طالبان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے عالمی برادری کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

تاہم ماضی میں دی گئی یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان میں سرحد پار سے دراندازی اور حملوں کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں، جس پر اسلام آباد تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ اگرچہ سراج الدین حقانی نے اپنے خطاب میں پاکستان کا نام نہیں لیا، لیکن ان کے بیان کو پاکستان کے مؤقف کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جس میں کابل سے کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔