ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پالتو جانور کی بیماری پر ذہنی دباؤ، دو بہنوں  نے خودکشی کر لی

 پالتو جانور کی بیماری پر ذہنی دباؤ، دو بہنوں  نے خودکشی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بھارت کے شہر لکھنؤ میں دو بہنوں نے اپنے پالتو کتے جرمن شیفرڈ کی بیماری کے صدمے میں خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 22 اور 24 سال کی دونوں خواتین نے خودکشی کے لئے زہر کا استعمال کیا، انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق دونوں بہنیں اپنے بیمار پالتو کتے سے گہرا جذباتی تعلق رکھتی تھیں اور اس کی خراب صحت نے ان پر شدید ذہنی دباؤ ڈالا۔ پولیس نے جائے وقوع سے فینائل کی ایک بوتل برآمد کی ہے، جسے دونوں نے زہر کے طور پر استعمال کیا۔

اہل خانہ کے بیانات کے مطابق دونوں بہنیں ذہنی دباؤ کا شکار تھیں، جس کے باعث یہ انتہائی خطرناک قدم اٹھایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے کی مکمل وضاحت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ واقعہ ذہنی صحت اور پالتو جانوروں سے جذباتی تعلق کے پیچیدہ اثرات کی نشاندہی کرتا ہے، اور معاشرتی سطح پر ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔