ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

چاول کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کم آمدنی والے طبقے کی معاشی مشکلات میں اضافہ کر دیا،شہر میں اچھے معیار کے چاول 380 سے 460 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہو رہے ہیں جبکہ 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔

درجہ اول کی ایک اور کمپنی نے بھی گھی اور آئل کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد درجہ اول کا گھی اور آئل 590 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مہنگائی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔