ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارہوگئیں  

توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارہوگئیں  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی )توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کے فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیارہوگئیں۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی۔
اپیل کا متن ہے کہ انعام اللہ شاہ جس کو برطرف کیا جا چکا تھا عدالت نے اس کے بیان پر انحصار کیا۔
اپیل کے متن میں کہاگیاہے کہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان پر انحصار کیا جو نہیں کیا جا سکتا تھا، بانی اور بشریٰ بی بی کے خلاف استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دو الگ الگ اپیلیں پیر کے روز ہائیکورٹ میں دائر ہوں گی جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔