ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آن لائن جوئے نے  طالب علم کی جان لے لی

  آن لائن جوئے نے  طالب علم کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارت میں ایک طالب علم نے آن لائن جوئے میں ایک لاکھ روپے ہارنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رنگاریڈی میں 20 سالہ طالب علم  وکرم نے انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم کالج کا طالب علم تھا جو  اپنے والدین کو بغیر بتائے جوئے کی آن لائن ایپ 'فن ان ایکسچینج' کا استعمال کررہا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وکرم جوئے میں ایک لاکھ روپے ہار گیا تھا، جب  والد کو نقصان کا علم ہوا تو انہوں نے وکرم کو سرزنش کی، جس کے بعد وکرم نے ایک کھیت میں جاکر کیڑے مار دوا کھا لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین نے وکرم کو حیدرآباد کے پرائیویٹ اسپتال بھی منتقل کیا لیکن وہ بچ نہ سکا جس کے بعد طبی عملے کی سفارش پر  والدین نے وکرم کا کارنیا (آنکھوں کا حصہ) عطیہ کردیا۔