کاوش میمن: کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہول سیل مارکیٹ میں آٹا مزید سستا فروخت ہونے لگا۔
ڈھائی نمبر آٹا سرکاری قیمت سے 05روپے سستا 80 روپے فی کلو میں دستیاب ہےجبکہ فائن آٹا بھی سرکاری قیمت سے 2روپے سستا 90 روپے فی کلو تک ملنے لگا ہے۔
چکی مالکان نے تاہم سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد سے انکار کر دیا ہے۔ چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی فی کلو پسائی پر 20 سے 25 روپے کے اخراجات آتے ہیں اور اس حساب سے آٹا 105 روپے فی کلو پر فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں ڈھائی نمبر آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو جبکہ فائن اور چکی آٹا 120 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔