اشرف خان : انٹربینک میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 17 پیسے سستا ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 282.37 روپے سے کم ہوکر 282.20 روپے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ دسمبر کے ماہ میں اب تک انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 97 پیسے سستا ہوچکا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 56 پیسے کی کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر283 روپے 20 پیسے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو33 پیسے کمی سے 310.67 روپے،سعودی ریال 15پیسے کمی سے 75.19روپے، برطانوی پاؤنڈ 65 پیسے کمی سے 358.63 روپے کا ہوگیا۔ اماراتی درہم 25 پیسے مہنگا ہوکر 77.17روپے کا ہوگیا۔