زرداری نےمشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto talking to the People on Benazir Bhutto's 15th death anniversary
کیپشن: Bilawal Bhutto, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مشرف کو جمہوری طریقے سے شکست دی، زرداری نے سیاسی دانشمندی سے مشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں،ایسے ہی کٹھ پتلی پر جمہوری طریقے سے حملہ کیاگیا،پہلی بار پارلیمان نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو باہر بھیجا، جیسے مشرف ماضی کا حصہ ہے ویسے ہی یہ سلیکٹڈ ماضی کا حصہ بن چکے ۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو شہید کی15ویں برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 15سال گزرچکے شہید بے نظیر بھٹو کو آپ سے چھینا گیا،دیکھیں یہاں 15سال بعد بھی انسانوں کا سمندر ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہناتھا کہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،شہید بے نظیربھٹو غریب عوام کی آواز تھیں،پیپلزپارٹی آج بھی سیاسی جدوجہد کررہی ہے،شہید بی بی کی وجہ سے پورے ملک کو عزت دی جاتی تھی،شہید بی بی دہشتگردوں کیخلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں،آج بھی ہم شہید بے نظیر بھٹو کے سیاسی منشور پر چلتے ہیں،شہید بے نظیر بھٹو میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی تھیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو آمروں کیلئے خوف کی علامت تھیں،دہشت گردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو ر±خ ہیں،بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی،بے نظیر بھٹو نے جمہوری نظام کی بحالی کیلئے30سال جدوجہد کی،جھوٹ اور نفرت کی سیاست ختم کرینگے،ملک کو جوڑیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ آصف زرداری نے مشرف کو جمہوری طریقے سے شکست دی، زرداری نے سیاسی دانشمندی سے مشرف کو ایسے نکالا جیسے مکھی کو دودھ سے نکالتے ہیں،ایسے ہی کٹھ پتلی پر جمہوری طریقے سے حملہ کیاگیا،پہلی بار پارلیمان نے جمہوری طریقے سے سلیکٹڈ کو باہر بھیجا، جیسے مشرف ماضی کا حصہ ہے ویسے ہی یہ سلیکٹڈ ماضی کا حصہ بن چکے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وائٹ ہاؤس نے نہیں بلاول ہاؤس نے آپ کو نکالا،یہ تو کٹھ پتلی تھا، اصل سازش آئین اور جمہوریت کے خلاف تھی، اصل سازش پاکستان کومعاشی طور پر عدم استحکام کا شکار کرنا تھا،ان کاکہناتھا کہ کٹھ پتلیوں اور جھوٹ کی سیاست کو رد کرتے ہیں، امریکی صدر نے نہیں جیالوں نے سلیکٹڈ کو نکالا،سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کاروں کو خدا حافظ کہا، یہ جمہوریت کا انتقام ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر