عیسیٰ ترین: مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر شئخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ کی مرکزی قیادت نے شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
شیخ جعفر مندوخیل 26 دسمبر 1956 کو ژوب میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ 2023 میں مسلم لیگ ن کے بلوچستان کے صدر نامزد ہوئے تھے۔
شیخ جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا نیا گورنر بنائے جانے کی خبر کے حوالے سے ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں گورنر بنانے کے بارے میں پہلے بتا دیا گیا تھا لیکن تاحال انہیں گورنر بنانے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل کو گورنر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور جلد اس کا اعلان متوقع ہے۔