ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  محسن نقوی نے سائبر کرائم ونگ ختم کر کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی

Mohsin Naqvi, National Cyber Crime Investigation Agency, New Cyber Crime Investigation Agency, Interior Ministry, Federal Government,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ختم کر کے نئی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی قائم کر دی ہے۔

جمعہ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزارت نے اہم اقدام کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے ایف آئی اے میں قائم سائبر کرائم ونگ کو تحلیل کر دیا۔ سائبر کرائم انویسٹیگیشن ونگ کےاختیارات ختم کردئیے گئے۔ محسن نقوی کی ہدایت پر اب سائبر کرائمز کی تحقیقات اور قانونی چارہ جوئی کے لئے نیا ادارہ تشکیل دیا گیا ہے  جس کا نام نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ہے۔ نیا ادارہ ایف آئی اے کے ہی پیٹرن پر کام کرے گا لیکن یہ ایف آئی اے کے ماتحت نہیں ہو گا بلکہ ایف آئی اے کی طرح یہ الگ سے وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو سٹاف فراہم کرنے کے لئے نئی اپوائنٹمنٹس کے ساتھ یہ انتظام کیا گیا ہے کہ  ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں کام کرنے والے آفیسرز اور سٹاف ممبرز کو ایک سال کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں منتقل کر دیا جائے گا۔ 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی  ایکٹ کی سیکشن 42 کے تحت  بین الاقوامی تعاون کے ضمن میں ڈیزگنیٹڈ ایجنسی شمار ہو گی۔ 

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کا گزٹ نوٹیفکیشن جمعہ کے روز  جاری کردیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا سربراہ ڈائریکٹر جنرل ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل کم از کم گریڈ 21 کا  آفیسر ہو گا اور 63 سال سے زائد عمر کا نہ ہوگا۔

ایجنسی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دوسرے ضروری عہدے اور تحقیقاتی اور انتظامی سٹاف ہوں گے۔  ڈی جی کو دو سال کے لئے وفاقی حکومت تعینات کرے گی۔