ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ کی زیر صدارت  ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

 وزیر خزانہ کی زیر صدارت  ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت  ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،  چیئرمین ایف بی آر  ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور بورڈ ممبران نے شرکت کی جس میں محصولات کی وصولی کے حوالے سے ایف بی آرکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔  

چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لئے ایف بی آر کی محصولات اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے بریفنگ دی . چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کی  کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کے  اقدامات کے بارے میں بھی بتایا. اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب  بڑھانے اور محصولات کی وصولی میں اضافہ کے لئے  ٹیکس کی بنیاد وسیع کی جائے ، رواں مالی سال کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

ایف بی آر کے مطابق اجلاس میں زیرالتوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کی حکمت عملی وضع کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔