سانپ کے ڈسنے کے بعد سلمان خان کس حال میں؟ ویڈیو سامنے آگئی

salman khan video viral
کیپشن: salman khan video
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے میگا سٹار سلمان خان کو گزشتہ روز سانپ نے ڈس لیا تھا جس پر انہیں فوراً ہسپتال داخل کیا گیا، سلمان خان اب کس حال میں ہیں ان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف میگا سٹار جن کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے متعدد سپرہٹ فلمیں کیں جہنوں نےریکارڈ بزنس کیا اور ایک طویل عرصہ تک بالی ووڈ نگری پر چھائی رہیں، سلمان خان کے مداحوں اس وقت پریشان ہوئے جب اداکار کو سانپ نے ڈسا اور انہیں ہسپتال داخل کیاگیا۔

اداکار سے متعلق یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلی اور ان کے چاہنے والے صحت یابی کی دعائیں کرنے لگے، اداکار سلمان خان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اب بہتر دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں ان کا کہناتھا کہ’میرے والد نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ سانپ زندہ ہے؟  تو میں نے کہا ٹائیگر بھی زندہ ہے، سانپ بھی زندہ ہے۔‘

سلمان خان نے رپورٹرز کو بتایا کہ سانپ نے انہیں تین بار ڈسا جس کے بعد انہوں نے اسے آزاد کردیا۔بالی وُڈ میں دبنگ خان کہلائے جانے والے اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز ایک سانپ نے کاٹ لیا تھا لیکن اب ’سانپ سے دوستی ہوگئی‘ ہے۔

واضح رہے اتوار کو روز سلمان خان اپنے پانول فارم ہاؤس پر موجود تھے، جب انہیں ایک سانپ نے ڈس لیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ روز ان کی سالگرہ بھی تھی جس پر مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer