(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلئے 'ٹیم آف ڈیکیڈ' کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے دہائی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا، دہائی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی جبکہ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ ، میکسویل ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ، کیرون پولارڈ ، بھارت کے روہت شرما، ویرات کوہلی اور بمرا ، افغانستان کے راشد خان ، جنوبی آفریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکا کے لاسیت مالینگا جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
The ICC Men's T20I Team of the Decade. And what a team it is! ⭐
— ICC (@ICC) December 27, 2020
A whole lot of 6️⃣-hitters in that XI! pic.twitter.com/AyNDlHtV71
آئی سی سی نے دہائی کی ایک روزہ ٹیم کا بھی اعلان کردیا دہائی کی ایک روزہ ٹیم میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان بھی مہندرا سنگھ دھونی قرار پائے جبکہ بقیہ ٹیم میں بھارت کے روہت شرما، ویرات کوہلی،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک،جنوبی آفریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور سری لنکا کے سپیڈ سٹار لاسیت مالینگا شامل ہیں۔
The ICC Men's ODI Team of the Decade:
— ICC (@ICC) December 27, 2020
???????? ???????? ????????
???????? ????????
???????? ????????
????????
????????????????????????????
????????
???????? #ICCAwards pic.twitter.com/MueFAfS7sK
آئی سی سی نے دہائی کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا دہائی کی ٹیسٹ ٹیم میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا، آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے السٹرکک، بین اسٹوکس، اسٹورٹ براڈ اور جمیز اینڈرسن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور سٹیو اسمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، سری لنکا کے کمار سنگاکارا جنوبی آفریقہ کے ڈیل اسٹین اور بھارت کے روی چندرن ایشون جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
Your ICC Men's Test Team of the Decade ????
— ICC (@ICC) December 27, 2020
A line-up that could probably bat for a week! ???? #ICCAwards pic.twitter.com/Kds4fMUAEG