(سٹی42)لاہور میں دھند چھٹ گئی، حد نگاہ بہتر ہونے پر لاہور سےپنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔
علی الصبح لاہور کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ، شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے موٹروے کو بند کردیا گیا تھا، اب دھند کے چھٹ جانے سے حدنگاہ بہتر ہونے پر ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو سے موٹروے کو کانوائے کی صورت میں کھول دیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم4 اور جبکہ زیادہ سے زیادہ20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا امکان ہے۔
موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فو گ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔شہری مشکل میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔