ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہی ہوں گے،نواز شریف کی بات پتھر پر لکیر ہے"

کیپشن: City42 - Pervaiz Rasheed
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم ): نون لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے بھی نواز شریف کے بیان کی تصدیق کردی،  کہتے ہیں 2018 میں وزیراعظم شہباز شریف ہی ہوں گے کیونکہ نواز شریف کے منہ سے جوبات نکل جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراء میں نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرکت سے قبل پرویز رشید نے سٹی فورٹی ٹوسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر سے روزانہ آکر مختلف امور پر ہدایات اور مشورہ لیتے ہیں۔ عدلیہ کے کچھ فیصلوں پر تحفظات ہیں، تحریک انصاف ٹھیک ہے تو پھرتحریک عدل کیسے غلط ہوسکتی ہے؟

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اس لئے ٹھیک ہےکہ عمران خان کا نام جڑا ہے جبکہ کیا تحریک عدل اس لیے غلط ہے کہ اس کے ساتھ میاں نوازشریف کا نام ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کا نام ساتھ لگ جائے تو عوام خوش آمدید کہتے ہیں، ہر انتخابی جدوجہد کی نمائندگی وہی کرتے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ آئندہ وزیراعظم شہباز شریفہوں گے جس پر ویز رشید نے جواب دیا نواز شریف کے منہ سے جو بات نکل جاتی ہے وہ پتھر پر لکیر ہوتی ہے۔