(سٹی 42): بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں سپیشل آپریشن یونٹ کے پہلے بیج کی شاندار پاسنگ آﺅٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے انسداد دہشتگردی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار محمد ایوب خانتھے۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل آپریشن یونٹ کے 112 اہلکار انسدادِ دہشت گردی کی تربیت مکمل کرچکے ہیں جن کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی شاندار تقریب بیدیاں روڈ پر واقع ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں آج صبح منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر انسداد دہشتگردی سردار محمدایوب خان ، سی سی پی اوامین وینس، ڈی آئی جی آپریشن پنجاب عامر ذوالفقار سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی، پولیس اہلکاروں نے مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ جبکہ مہمان خصوصی نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس جوانوں میں اسناد تقسیم کیں۔