سٹی42: مسلم لیگ نون کے مینٹور اور سربراہ میاں نواز شریف نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے اہم ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کو درپیش سیلاب کی صورتحال،سیاسی امور اور اہم حکومتی امور پر مشاورت کی گئی۔
صحافتی ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم کے ساتھ مری میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر اور دوسرے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز اور وزیر اعلیٰ مریم کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور سیلاب زدہ شہریوں کی مدد کرنے کو تمام حکومتی کاموں پر ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
مری میں مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ملاقات میں ذرائع کے مطابق ملک کے سیاسی اور آئینی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایاکہ میاں نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیاسی اور آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں کے ذمہ دار رہنماؤں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے پارٹی قائد کو سیلاب کی تازہ صورتحال، امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پربریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کے پی اور اب پنجاب میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کااظہار کیا اور وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے اور سیلاب زدہ عوام کی مدد کرنے کو تمام مصروفیات پر ترجیح دینے کی ہدایت کی۔
میاں نواز شریف نے وزرا اور اراکین اسمبلی کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی ہدایت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی کے لیدر کو اپنے حالیہ دورہ جاپان اور اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔