ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

 اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھی اور نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ  10گرام کے  22 قیراط سونے کی قیمت میں  785  روپے اضافے کے بعد  2 لاکھ 84 ہزار 267 ہوگئی۔

 دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 3390 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔