ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 ستمبر تک چھٹیاں : طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

7 ستمبر تک چھٹیاں : طلبا کیلئے اہم خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے  تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا  ڈیینز کمیٹی کی سفارشات اور 18 اگست 2025 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کو 7 ستمبر 2025 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ تمام ہاسٹلز اسی تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔

Caption

 یاد رہے کہ  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں اور کالجوں کے مرحلہ وار دوبارہ کھلنے کا اعلان کیا تھا، گریڈ 9، 10، انٹرمیڈیٹ، O-Level اور A-Level کے طلبہ 18 اگست سے کلاسز میں حاضر ہوئے جبکہ گریڈ 1 سے 8 کے طلبہ 1 ستمبر سے دوبارہ کلاسز میں شامل ہوں گے۔

ایک شفٹ سکول پیر تا جمعرات صبح 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کو 11:30 بجے بند ہوں گے۔ صبح کی شفٹ 7:30 بجے سے 1:00 بجے تک اور جمعہ کو 11:30 بجے تک جاری رہے گی۔

 شام کی شفٹ پیر تا جمعرات 2:00 بجے سے 6:00 بجے تک اور جمعہ کو 2:30 بجے سے 5:30 بجے تک ہوگی۔