ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل، ٹریفک کیلئے کب کھولا جائیگا؟

دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل، ٹریفک کیلئے کب کھولا جائیگا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چین میں قائم دنیا کے بلند ترین پُل پر لوڈ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے گوئی چو میں قائم ’ہواجیانگ گرینڈ کینین'  دنیا کا سب سے بلند ترین اور پہاڑی علاقے میں بنایا گیا دنیا کا سب سے طویل ترین پل ہے جس کا لوڈ ٹیسٹ اب مکمل کرلیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  ’ہواجیانگ گرینڈ کینین' برج پر 96 ٹرکوں کو ایک وقت میں کھڑا کیا گیا اور چلایا گیا جن کا وزن 3 ہزار 300 ٹن تھا  اور یہ ٹیسٹ 5 دن میں مکمل کیا گیا۔ 

چینی حکام کا بتانا ہے کہ پل کو ستمبر کے آخر میں ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔ 

واضح رہے ’ہواجیانگ گرینڈ کینین' برج  2,890 میٹر طویل ہے اور دریا سے 625 میٹر بلندی پر واقع ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer