ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثنااللہ مستی خیل کا پی اے سی سے استعفیٰ

ثنااللہ مستی خیل کا پی اے سی سے استعفیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت کی ہدایات پر  رکن قومی اسمبلی ثنااللہ مستی خیل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثنااللہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور پارٹی نے میٹنگ میں متفقہ طور پر استعفے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر میٹنگ کے بعد باقاعدہ اعلان کریں گے۔

اعلان کے فوری بعد ثنااللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔ ان کے اس اقدام کو پارٹی کے دیگر اراکین کی ممکنہ علیحدگی کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مستی خیل کا کہنا تھا کہ پارٹی ارکان کو اس فیصلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے، "کچھ ممبران کو میسج مل گیا ہے، کچھ کو نہیں۔"