ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی  کو قومی اسمبلی کی کمیٹیوں سےاستعفےدینے کاحکم

Aleema Khan PTI, Adiala Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ی 42: علیمہ خان نے  توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے بعد  میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین نے  پی ٹی آئی کے تمام ممبروں  کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا ہے۔    

علیمہ خان  نے کہا،  ہم ان سب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر موقع پر ساتھ دیا ۔ لوگوں کا جوش اور جذبہ بہت دکھائی دے رہا ہے۔ چار ماہ کے  بعد  میری بانی سے ملاقات ہوئی ۔ہم خود آج ملاقات ہونے پر حیران ہوئے ۔

علیمہ نے تسلیم کیا کہ جیل میں بانی کی صحت بہت اچھی ہے 

علیمہ خان کے بقول بانی نے ان کو بتایا کہ ان کی آنکھ لال ہے۔ کل درخواست دیں گے کہ پمز والے چیک اپ کر لیں۔

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ بشری بی بی کو جیل میں قید تنہائی کھا گیا ہے۔ علیمہ خان نے  تصدیق کی کہ بانی  کو  اخبار مل رہا ہے۔

علیمہ خان کے بقول بانی نے کہا کہ میڈیا پر ظلم ہو رہا ہے میڈیا "کنٹرولڈ "ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے کہ وزیرستان میں آپریشن نہیں ہونا چائئے۔ آپریشن شروع ہوا تو رکے گا نہیں۔
بانی نے یہ بھی کہا کہ تین نسلوں سے پاکستان میں مقیم افغانیوں کو نکالنے پر شرمندہ ہوں۔افغانیوں کو نکالنا درست نہیں۔

بانی  نے کہا کہ ضمنی الیکشن کو جائز قرار نہیں دینا چاہئے۔ضمنی الیکشن کے حوالے سے پارٹی میں ڈسکشن کرنے کو کہا ہے۔  ڈسکشن کے بعد کل کمیٹی بانی پی ٹی آئی کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے بریف کرے گی۔
علیمہ نے یہ بھی بتایا کہ عمر  ایوب نا اہل ہوتے ہیں تو  محمود خان اچکزئی  قائد حزب اختلاف ہوں گے ۔