چھٹی کے روز مرغی کی اُڑان تھم گئی، قیمت میں بڑی کمی

چھٹی کے روز مرغی کی اُڑان تھم گئی، قیمت میں بڑی کمی
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ۔  

 ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت 12 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  567 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے جبکہ پرچون 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 299 روپے فی درجن مقرر  کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی 8850 روپے میں فروخت  ہوگی۔