شوبز شخصیات کا سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ

شوبز شخصیات کا سیلاب متاثرین کے لیے ہمدردی کا مظاہرہ
کیپشن: pakistani actors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتے مختلف اداکار  سیلاب متاثرین کی آواز بن گئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق   پاکستانی ڈراما اور فلم  انڈسٹری سے تعلق رکھنے والےمختلف اداکارائوں نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں  سیلاب متاثرین کی مدد   کریں اور جتنا ہو سکتا ہے عطیہ کریں ۔ انکا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے کہ ہمیں قومی یکجہتی کا اظہار کرنا چائیے۔

اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملک میں جاری سیاسی صورت حال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک جانب سیلاب نے تباہی مچادی ہے، غریب افراد بے گھر ہورہے ہیں، تباہ حال متاثرہ افراد شدید خوف ہ ہراس میں مبتلہ ہیں لیکن ہمارے سیاسی لیڈرز اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔آکر میں انہوں نے کہا کہ یہ آخرت میں کیا منہ دکھائیں گے؟

اداکار فیصل قریشی نے مشکل کی اس گھڑی میں منافع خوروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ابھی مذاق مستی اپنی جگہ لیکن ابھی ایک دوست کا فون آیا، جو ضرورت مندوں کے لیے واٹر پروف ٹینٹ بھیجوا رہے ہیں، کچھ دوستوں یہ ہی خیمے کچھ عرصے قبل 7 سے 8 ہزار کے خریدے تھے اب وہی ٹینٹ 12 سے 14 ہزار کے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے، ہم بڑے ’’ایماندار ‘‘ لوگ ہیں ، زبردست Very Supportive۔ ان کا کہنا ہے کہ ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے۔

اداکار احسن خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوشل میڈیا صارفین سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 اموات روپوٹ ہوئی ہیں جن میں بیشتر سندھ سے ہیں۔ جون سے اب تک 777 افراد سیلاب کے باعث جاں کی بازی ہار گئے اور 59 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، زیادہ تباہی سندھ اور بلوچستان کے دیہی علاقوں میں ہوئی ہے۔

ممتاز گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی ایک بار پھر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہوگئیں، انہوں نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والےافراد کے لیے ’وسیلہِ راہ‘ کے نام سے امدادی کیمپین کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی خاطر قوم سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے موقع پر بھی حدیقہ کیانی نے متاثرہ افراد کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ ایوب کھوسہ ، فرحان سعیداور عمار خان نے بھی اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا اور سیلاب زدگان کے لیے آگے بڑھنے کا کہا ہے۔