ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا عندیہ

Miftah Ismail-Petroleum Product GST
کیپشن: Miftah Ismail-Petroleum Product GST
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ عالمی بینک سے370 ملین ڈالر ایک دو روز میں مل جائیں گے،  آئی ایم ایف سے بات ہوئی ہے، ٹیکس اہداف حاصل نہ ہوئے تو پیٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی لگا دیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے چارجز اگست کے مہینے میں آئے ہیں، فیول مہنگا تھا اس لیے مئی میں بجلی بہت زیادہ مہنگی بنی تھی، 55 فیصد صارفین سے اس ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے جس کے تحت ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین سے یہ فیول ایڈجسمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے، مئی میں جن لوگوں نے بجلی 200 یونٹ سے کم استعمال کی ہے ان کے بل ٹھیک کرکے دوبارہ بھیجے جائیں گے.

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ قطر نے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے، قطر نے 8 ہزار میگاواٹ سولر پلانٹس لگانے میں دلچسپی ظاہر کی، قطر ائیر پورٹس کو لانگ ٹرم لیز پر چاہتا ہے اور سی پورٹس پر سرمایہ کرے گا جب کہ روز ہوٹل کو بیچنے کی جو بات ہو رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کو پورا کر لیا گیا ہے، یو اے ای نے اعلان کیا کہ پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، سعودی ارب کی جانب سے بھی مؤخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت ملے گی جب کہ مارچ اور اپریل تیل کے مہنگے سودوں کے باعث بجلی مہنگی پیدا ہوئی۔