ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور بڑے سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

Flood, Sindh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دریائےسندھ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کر دیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 48گھنٹےمیں دریائےسندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور، رحیم یارخان کا بھی سیلاب سے متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ ڈی جی خان سےآنیوالےسیلاب سےدریائےسندھ ،تونسہ پر سیلاب آسکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کوہ سلیمان سےمنسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلندہو سکتی ہے جس سے سیلاب کا خطرہ ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل رکھیں ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں اور ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کیلئےاقدامات کیے جائیں۔