ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کے پی کے حکو مت کاسیلاب متاثرین کیلئے بڑااقدام

Flood Victims,KPK
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا حکومت نے دونوں ہیلی کاپٹرز امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کر دیے۔

خیبرپختونخوا حکومت کی سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ دونوں ہیلی کاپٹرزریلیف سرگرمیوں کیلئےاستعمال کیے جائیں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلی کاپٹرزاستعمال کریں۔

سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع اور جہاں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں۔ اضلاع کے کنٹرول رومز مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ رابطےمیں رہیں گے ہرضلع کیلئے ممبران اسمبلی کو بطور فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔

ملاکنڈ میں انتظامیہ نےدریائےسوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غارمنڈ اسپرے میں مہمندڈیم کا سیلابی ریلہ گھروں میں داخل ہو گیا جس سے 3 گھر اور ایک سکول پانی میں ڈوب گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بےگھر افراد کیلئے ٹینٹ لگا دیے ہیں۔

شانگلہ میں کوہستان کےعلاقے اچھاڑنالہ پربننے والا ڈیم ٹوٹنےکا خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیم ٹوٹنے سے دریائے سندھ کے پانی میں اضافہ ہوسکتاہے دریائے سندھ کے کنارے رہنے والے افراد گھرخالی کردیں۔