ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نویں جماعت کے امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم حکم

نویں جماعت کے امتحانات سے متعلق ہائیکورٹ کا اہم حکم
کیپشن: 9th Class Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: لاہور ہائیکورٹ نے بارہ سال سے کم عمر بچوں کے نویں کلاس کا امتحان دینے پر پابندی کے خلاف عبوری حکم جاری کردیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے طالبعلم حنظلہ حسنات کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئیں۔ تحریری فیصلے کے مطابق 12 برس سے کم عمر کے بچے کو نویں جماعت کے امتحان میں مشروط طور پر شرکت کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ 8ستمبر تک فریقین جواب جمع کروائیں۔ درخواست میں چیئرمین انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن بورڈ، پرنسپل ہائی سکول جھنگ اور دیگر کو فریق بنایا گیا جبکہ درخواست گزار ہائی سکول جھنگ میں زیر تعلیم ہے۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن فیصل آباد نے طالبعلم کی 12 برس سے کم ہونے پر داخلہ روک رکھا ہے۔کورونا وباء کے باعث نویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی ہوئے۔ لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ بھی محکمہ تعلیم 12 برس سے کم عمر طالبعلم کو نویں جماعت کا امتحان دینے سے روکنے کا اقدام کالعدم کر چکا ہے۔ 12 برس سے کم عمر کی بنیاد پر نویں جماعت کے امتحان سے روکنے سے درخواستگزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن فیصل آباد کو درخواستگزار کا نویں جماعت کا داخلہ بھیجنے کا حکم دیا جائے اور رولز 12 سال سے کم عمر بچے کو نویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دیتے، درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جائے۔