ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلوسوں کی نگرانی کیلئے کیمرے نصب

جلوسوں کی نگرانی کیلئے کیمرے نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) محرم الحرام کی مناسبت سے نکلنے والے جلوسوں کی مانیٹرنگ اور سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے خصوصی اقدامات، سیف سٹی سے الگ 650 کیمروں کی تنصیب جبکہ ڈی سی آفس میں کنٹرول روم کو فنکشنل کر دیا گیا۔

محرم الحرام کے حوالے سے عوامی شکایات، سکیورٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کیلئے بنایا گیا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سیف سٹی سے الگ ضلعی انتظامیہ نے 650 سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہے۔ لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کیلئے ڈیجیٹل وال بنائی گئی ہے۔ نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے روٹ پر دو سو جبکہ ماڈل ٹاؤن مرکزی جلوس کے روٹ پر 150 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہے کہ چار سو کیمروں کی مانیٹرنگ ڈی سی آفس جبکہ 250 کیمروں کی مانیٹرنگ جلوس کے روٹ کے قریب موجود پولیس سٹیشن سے کی جائیگی۔

محروم الحرام میں جلوسوں کے روٹس پر ڈبل سواری اور موبائل سروس بھی بند رہے گی۔ ڈی سی دانش افضال کے مطابق میٹرو بس کی بندش کیلئے بھی اتھارٹی کو کہہ دیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ روم میں ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، لیسکو، ہیلتھ، ریسکیو، پولیس اور سول ڈیفنس کے فوکل پرسنز کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

شہری جلوس کے روٹس پر درپیش مسائل کے حوالے سے کنٹرول روم میں شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں جس کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔