محکمہ زراعت کا پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ

محکمہ زراعت کا پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) پی ایچ اے سے باغ جناح واپس لینے کا فیصلہ، اب 114 ایکڑ پر پھیلے باغ کی دیکھ بھال اور نگہداشت کی ذمہ داری محکمہ زراعت نبھائے گا۔

ڈیوس روڈ پر محکمہ زراعت میں ہونیوالے اجلاس میں وزیر زراعت سے باغ جناح کو محکمہ زراعت میں دوبارہ ضم کرنے کی درخواست کی گئی، جس پر صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست کریں گے کہ باغ جناح محکمہ زراعت کو واپس دیا جائے۔

اجلاس میں پھولوں کی کاشت کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کے فلوری کلچر ڈیپارٹمنٹ کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں ڈائریکٹر فلوری کلچر ڈاکٹر عابد محمود  نے کہا کہ باغ جناح ایشیا کا پہلا بڑا بوٹینیکل گارڈن ہے، جو سابق دورِ حکومت نے2009 میں پی ایچ اے کو دیا تھا۔

صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باغ جناح محکمہ زراعت کا اثاثہ ہے اور اب یہ واپس لیں گے، 114 ایکڑ کے باغ جناح کا بہتر طریقے سے تحفظ ہو گا۔

Sughra Afzal

Content Writer