شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج

شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرصفدرکانام ای سی ایل میں شامل کرنے کااقدام چیلنج، وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کروائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرصفدرکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کےاقدام کو وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹرظفراللہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔درخواستگزار نے موقف پیش کیاکہ نوازشریف ،بیٹی مریم اور دامادکیپٹن      ریٹائرصفدرجیل میں قید ہیں تینوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتقامی کارروائی ہے ۔  درخواستگزار نے نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرصفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی استدعاکی۔
درخواست میں وفاق، پنجاب حکومت،نواز شریف اور مریم نواز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخوااستگزار نےموقف اختیار کیا کہ نوازشریف3باروزیراعظم رہے،عادی مجرم نہیں ہیں۔آئین توڑنےوالےمشرف کوگھر میں سب جیل     قرار دےکرقیدکیا گیا،عدالت نوازشریف کےگھرکو بھی سب جیل قرار دینے کاحکم دے۔