ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں  5 افراد جاں بحق

شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں  5 افراد جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں حادثات اور طبعی اموات کے کیسز شامل ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے حیدر روڈ پر ایک گھر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ہربنس پورہ میں ایک خاتون اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اس کا دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا۔ خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 35 سالہ عفت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئی۔

فیکٹری ایریا میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ متوفی کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی ہے، جو خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

اسی طرح فیروزپور روڈ پر تماثیل تھیٹر کے قریب سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

سنگھ پورہ منڈی کے قریب بھی 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جس کے بارے میں ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا۔

پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ مختلف واقعات کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔