سعید احمد:مارکیٹ کمیٹی نے برائلر گوشت کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری نرخ کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فارم گیٹ زندہ برائلر کا ریٹ 325 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 339 روپے اور پرچون ریٹ 353 روپے فی کلو مقرر ہے۔
اس کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض دکاندار صافی گوشت کے نام پر برائلر گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت 246 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے جبکہ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 260 روپے رکھا گیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔