ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

جعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:ٹبی سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کا روپ دھار کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم چند روز قبل تلاشی کے بہانے شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا تھا۔ ملزم واردات کے دوران نیلی بتی والی موٹر سائیکل، پولیس یونیفارم کی پینٹ اور جوتوں کا استعمال کرتا تھا تاکہ خود کو اہلکار ظاہر کر سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں کو روک کر کہتا تھا کہ انہوں نے ناکہ توڑا ہے، جس پر وہ تلاشی کے بہانے رقم اور موبائل لے لیتا اور متاثرہ شہریوں کو اپنے پیچھے آنے کا کہتا۔ بعد ازاں موٹر سائیکل پر سوار ملزم گلی محلوں کا سہارا لیتے ہوئے فرار ہو جاتا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم لاہور شہر میں اب تک 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اسے واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا گیا ہے۔

ایس ایچ او ٹبی سٹی حسن نقوی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔