ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کاطوفان، انتظامیہ بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتیں تعین کرنے میں ناکام

مہنگائی کاطوفان، انتظامیہ بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتیں تعین کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 بسام سلطان: ایک طرف مہنگائی کاطوفان تودوسری طرف اشیا ضروریہ پر گراں فروشی،شہر میں بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں کا اطلاق بھی نہ ہو سکا۔

  تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ریٹس قائم کرنے میں ناکام ہو گئی،دودھ ، دہی، روٹی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی،بیشتر تندوروں پر روٹی 14 کے بجائے 16 روپے تک میں فروخت ہونے لگی۔

گڑھی شاہو میں دودھ 170 کے بجائے 200 تک میں فروخت ہونے لگا،دہی 180 کے بجائے 230 میں فروخت ہونے لگا۔

70سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مؤثر کارروائیاں کرنے میں ناکام ہو ےگئی۔